National

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر راجستھان میں سات روزہ سرکاری سوگ اعلان

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر راجستھان میں سات روزہ سرکاری سوگ اعلان

جے پور، 27 دسمبر : راجستھان میں ریاستی حکومت نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر ریاست میں سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ آنجہانی منموہن سنگھ کے اعزاز میں ریاست میں 26 دسمبر سے یکم جنوری تک سات روزہ سوگ منایا جائے گا۔ اس دوران قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا اور کوئی سرکاری تفریحی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جمعرات کے روز نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو حکومت ہند کی طرف سے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری الوداعی دی جائے گی۔ آخری رسومات کے دن بیرون ملک تمام سفارتی مشن اور ہائی کمیشنوں پر قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments