National

کھڑگے نے منموہن کے سمادھی استھل کے لیے مودی کو خط لکھا

کھڑگے نے منموہن کے سمادھی استھل کے لیے مودی کو خط لکھا

نئی دہلی، 27 دسمبر : کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ملک کی تعمیر میں بہت بڑا تعاون کیا ہے، اس لیے ان کا سمادھی استھل تعمیر کیا جانا چاہیے۔ مسٹر کھڑگے نے وزیر اعظم کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ ڈاکٹر سنگھ کی آخری رسومات ایسی جگہ پر ادا کی جائیں جہاں ان کی یادگار بنائی جا سکے۔ کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹوئٹ کرکے کہا کہ پارٹی صدر کھڑگے نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے فون پر بات کرکے اور خط لکھ کر کانگریس کی جانب سے پرزور درخواست کی ہے کہ ہندوستان کے بیٹے سردار منموہن سنگھ جی کی آخری رسومات اور یادگار قائم کرنا ہی ان کو سچی خراج عقیدت ہوگا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments