شیلانگ، 27 دسمبر (:میگھالیہ حکومت نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اعزاز میں سات دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جمعرات کی رات نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہندستان ہمیشہ ان کے تعاون کی قدر کرے گا، یاد رکھے گا اور ان سے ترغیب حاصل کرے گا۔" انہوں نے کہا، "سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ مجھے ایک ممتاز ماہر اقتصادیات، اسکالر اور ایک عاجزانہ پس منظر سے اٹھنے والے رہنما کے طور پر ان کی شاندار وراثت یاد ہے۔ انہیں جدید ہندوستان کی ترقی میں ان کی بے پناہ شراکت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری سیرل وی ڈارلونگ ڈینگدوہ نے کہا کہ ریاست 26.12.2024 سے 01.01.2025 تک 07 روزہ سرکاری سوگ منائے گی اور اس دوران پوری ریاست میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سوگ کے دوران کوئی سرکاری تفریح نہیں ہوگی۔
Source: uni urdu news service
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر راجستھان میں سات روزہ سرکاری سوگ اعلان
منموہن سنگھ کی آخری رسومات آج سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی
پنجاب حکومت نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر ریاستی سوگ کا اعلان کیا
منموہن سنگھ کے خلاف تحریک چلانے والے انا ہزارے بولے – وہ ہمیشہ ملک کے بارے میں پہلے سوچتےتھے
منموہن سنگھ کے اعزاز میں میگھالیہ میں سات دن کا سرکاری سوگ
کھڑگے نے منموہن کے سمادھی استھل کے لیے مودی کو خط لکھا
منموہن سنگھ کی آخری رسومات آج سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی
منموہن سنگھ کے خلاف تحریک چلانے والے انا ہزارے بولے – وہ ہمیشہ ملک کے بارے میں پہلے سوچتےتھے
سچن تندولکر بھی منموہن سنگھ کی موت پر ہوئے غمگین، محمد شامی نے بتایا دور اندیش و عظیم لیڈر
منموہن کی آخری رسومات کی جگہ کے حوالے سے سیاسی تنازعہ بڑھا
منموہن کے آخری دیدار کے لئے کانگریس ہیڈکوارٹر پر عوامی سیلاب
کشمیر میں برف باری سے معمولات زندگی در ہم وبرہم
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ دی گئی آخری وداعی
حکومت اسرائیل، فلسطین تنازع میں دو قومی اصول کے موقف پر قائم ہے: وزیر خارجہ جے شنکر