National

کشمیر میں برف باری سے معمولات زندگی در ہم وبرہم

کشمیر میں برف باری سے معمولات زندگی در ہم وبرہم

سری نگر، 28 دسمبر:) وادی کشمیر میں بھاری برف باری کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور وادی کا بیرون ملک و دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ ہنوز منقطع ہے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے برعکس وادی میں جمعہ کی دوپہر کو کچھ میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ باقی علاقوں میں بھاری برف باری شروع ہوئی جس کا سلسلہ ہفتے کی صبح تک جا ری رہا بھاری برف باری سے جہاں وادی کی سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہو کر رہ گئی وہیں بجلی کا نظام بھی در ہم و برہم ہو کر رہ گیا۔ ٹریفک حکام کے مطابق وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے لئے افرادی قوت اور مشینری کام پر لگے ہوئے ہیں۔ حکام نے مسافرں سے قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔ ادھر سری نگر ہوئی اڈے پر بھی ہفتے کی صبح ہوائی ٹریفک بند رہا۔ متعلقہ حکام نے کہا کہ پروازوں کی بحالی کا فیصلہ صبح 10 بجے کے بعد کیا جائے گا اس وقت تک، روانگی اور آمد دونوں اسٹینڈ بائی پر ہیں اور مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اپنی پرواز کی حیثیت کی تصدیق کریں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے موسم کی صورتحال بہتر ہوتی ہے اور اگر انہیں کوئی بہتری نظر آتی ہے تو وہ اس کے مطابق حتمی فیصلہ کریں گے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ، وادی کو لداخ یونین ٹریٹری سے جوڑنے والی کرگل شاہراہ، سنتھن روڈ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹریک پر بھاری برف جمع ہونے کی وجہ سے ہفتہ کو بانہال-بارہمولہ سیکشن پر ٹرین خدمات معطل کر دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ٹریک کو صاف کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments