National

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ دی گئی آخری وداعی

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ دی گئی آخری وداعی

نئی دہلی: آنجہانی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ پورے ملک نے اسے نم آنکھوں کے ساتھ الوداع کیا۔ منموہن سنگھ کی آخری رسومات میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کانگریس کے سابق صدور سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات سے قبل ان کا آخری سفر کانگریس کے صدر دفتر سے شروع ہوا اور نگم بودھ گھاٹ پر ختم ہوا۔ آخری سفر میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی شامل تھے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اہل خانہ کے ساتھ جسد خاکی کو لے جا رہے فوجی ٹرک پر موجود رہے۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے جسد خاکی کو تقریباً ایک گھنٹے تک کانگریس ہیڈکوارٹر میں آخری دیدار کے لیے رکھا گیا۔ یہاں کانگریس کارکنوں کے ساتھ عام لوگوں نے بھی ان کا آخری دیدار کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ منموہن سنگھ کا انتقال جمعرات (26 دسمبر) کی رات دہلی کے ایمس اسپتال میں ہوا۔ طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں داخل کرایا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments