National

منموہن سنگھ کے انتقال سے ایک بہترین ماہر اقتصادیات سے محروم ہوگئے:وزیر اعظم کے  پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا

منموہن سنگھ کے انتقال سے ایک بہترین ماہر اقتصادیات سے محروم ہوگئے:وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا

نئی دہلی ،27دسمبر :وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ انکے جانے سے ہم ایک سرکردہ رہنماء، ایک بہترین ماہر اقتصادیات اور ایک عظیم انسان سے محروم ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر پی کے مشرا نے کہاکہ ’’ ڈاکٹر منموہن سنگھ سے میری اس وقت کی یادیں وابستہ ہیں جب وہ دلیّ اسکول آف اکانومکس میں پڑھا رہے تھے اور میں ان دنوں ایم اے فرسٹ ایئر میں تھا۔ اس دور کے قد اور پروفیسروں کے درمیان انہیں دیکھنا مغربی اڈیشہ کے سنبل پور ضلع سے آئے میرے جیسے طالب علم کے لیے ایک پرسکون احساس تھا۔‘‘ اپنے طالب علمی کے دور کو یاد کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری نے کہاکہ یہ ان دنوں کی بات ہے کہ جب امر تیہ سین، مرنال دتہ چودھری، اے ایم خسرو، کےاین راج، سکھوموئے چکرورتی، دھرما کمار جیسے انتہائی ذہین پروفیسر درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ میں انٹر نیشنل ٹریڈ سے متعلق پیچیدہ مضامین کو سمجھانے کی ایسی غیر معمولی صلاحیت تھی جس سے ہر طالب علم انہیں سمجھ پاتا تھا اور طلبہ کے لیے آسانی ہوتی تھی۔وہ انتہائی منکسر المزاج اور سادہ طبیعت تھے۔ مسٹر پی کے مشرا کے مطابق بعد میں انھیں بطور وزیر اعظم ان کی(ڈاکٹر منموہن سنگھ ) مدت کار کے دوران قدرتی آفات کے بندو بست کے متعلق قومی اتھارٹی کے سیکریٹری اور زراعت کی وزارت میں حکومت ہند کے سیکریٹری کی حیثیت سے کام کرنے کے دوران ان سے رابطے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انھون نے کہاکہ جب بھی انکی ڈاکٹر سنگھ سے ملاقات ہوئی ان کے مزاج میں انھوں نے وہی سادگی، خلوص اور انکساری محسوس کی۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے کہا ’’اس مشکل وقت کے دوران میں ان کے کنبے کے افراد اور دوستوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments