National

نامور صحافی؛  سابق رکن پارلیمنٹ پریتش نندی  چل بسے

نامور صحافی؛ سابق رکن پارلیمنٹ پریتش نندی چل بسے

ممبئی، 8 جنوری:معروف صحافی اور سابق ممبر پارلیمنٹ پریتیش نندی کا بدھ کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ اطلاع کے مطابق 78 سالہ نندی کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جنوبی ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اداکار انوپم کھیر نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ افسوسناک خبر شیئر کی۔ نندی شیوسینا متحدہ کی جانب سے راجیہ سبھا کے رکن کے منتخب ہوئے تھے ۔ مشہور انگریزی جریدہ السٹیریڑ ویکلی آف انڑیا کے وہ مدیر تھے ۔ پارلیمنٹیرین ہونے کے علاوہ، وہ میڈیا اور ٹیلی ویژن کی اہم شخصیت، جانوروں کے حقوق کے کارکن، فلم ساز، اور ٹی وی اور اسٹریمنگ مواد کے تخلیق کار کے طور پر جانے جاتے تھے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments