National

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا انتقال

نئی دہلی : سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا قومی دارالحکومت کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں جمعرات کی دیر شام انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 92 برس تھی۔ ڈاکٹر سنگھ کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایمس نے ایک ریلیز میں کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کو 8.05 پر اسپتال لایا گیا اور انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں کے باوجود، ڈاکٹر سنگھ کا رات 9.51 بجے انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر سنگھ کے انتقال کی خبر ملتے ہی صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی اسپتال پہنچے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ مسلسل دو بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2004 سے 2014 تک ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ انہوں نے 2008 میں معاشی کساد بازاری کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالا تھا۔ پوری دنیا نے ان کی صلاحیتوں کا لوہا تسلیم کیا تھا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم کی کمان سنبھالنے سے پہلے منموہن سنگھ ہندستان کے وزیر خزانہ اور فنانس سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ نرسمہا راو کی حکومت کے دوران معیشت کو ترقی دینے میں ان کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔ منموہن سنگھ آر بی آئی کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments