National

منموہن سنگھ کے انتقال کے سوگ میں نتیش کی پرگتی یاترا ملتوی

منموہن سنگھ کے انتقال کے سوگ میں نتیش کی پرگتی یاترا ملتوی

پٹنہ 27 دسمبر : بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پرگتی یاترا سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کے سوگ میں 27 اور 28 دسمبر تک ملتوی رہےگی۔ وزیراعلیٰ سکریٹریٹ کے ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کا 27 اور 28 دسمبر 2024 کا پرگتی یاترا پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی مسٹر کمار کی پرگتی یاترا کا پہلا مرحلہ 23 ​​دسمبر کو مغربی چمپارن ضلع سے شروع ہوا تھا۔ اگلے دن 24 دسمبر کو انہوں نے مشرقی چمپارن میں پرگتی یاترا نکالی ۔ اس سلسلے میں 26 دسمبر کو انہوں نے شیوہر اور سیتامڑھی کا دورہ کیا۔ اس دوران 27 دسمبر کو مظفر پور اور 28 دسمبر کو ویشالی میں ویشالی یاترا نکالی جانی تھی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments