ریاست بہار کی راجدھانی پٹنہ میں اٹل جینتی تقریب کے دوران مہاتما گاندھی کے پسندیدہ بھجن ’ایشور اللہ تیرو نام‘ کو لے کر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ دراصل پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں اٹل جینتی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب معروف بھوجپوری گلوکارہ دیوی نے اسٹیج سے مہاتما گاندھی کا پسندیدہ بھجن ’ایشور اللہ تیرو نام‘ گانا شروع کر دیا۔ جیسے ہی گلوکارہ نے ’ایشور اللہ تیرو نام‘ گایا تقریب میں موجود تمام لوگوں نے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد گلوکارہ کو لوگوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا معاملہ اتنا طول پکڑ گیا کہ گلوکارہ کو اسٹیج سے ہی معافی مانگنی پڑی۔ واضح ہو کہ گاندھی جی کے پسندیدہ بھجن ’ایشور اللہ تیرو نام‘ کو لے کر جو ہنگامہ ہوا اس وقت پروگرام میں سابق مرکزی وزیر اشونی چوبے بھی موجود تھے۔ مرکزی وزیر نے بذات خود گلوکارہ کو اسٹیج سے اتارا اور اسٹیج سے ہی ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے لگے۔ حالانکہ گلوکارہ نے کہا کہ ’’بھجن گاتے وقت ان کا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانے کا نہیں تھا اس لیے انہوں نے بعد میں معافی مانگی۔‘‘ ہنگامہ کے وقت اسٹیج پر تقریباً 20 سے زیادہ لوگ تھے۔ آخر میں گلوکارہ دیوی نے معروف گلوکارہ شاردا سنہا کو یاد کرتے ہوئے ’چھٹی میّا آئی نہ دوریا‘ گایا وار تقریب درمیان میں ہی چھوڑ کر چلی گئیں۔
Source: social Media
کوٹا میں ’جے ای ای‘ کی تیاری میں مصروف طالب علم کی خودکشی، 24 گھنٹوں کے اندر دوسرا واقعہ
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی
مودی کی جی ایس ٹی عوام کو لوٹ کر سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے: کانگریس
دلی کے ساتھ مل کر ہی جموں وکشمیر کے مشکلات کو دور کیا جا سکتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
عاپ، کانگریس اور دیگر جماعتوں کو طے کرنا چاہئے کہ وہ الیکشن میں بی جے پی کا کس طرح مقابلہ کرسکتے ہیں: عمر عبداللہ
تروپتی مندر کے احاطے میں بھگدڑ، چار عقیدت مندوں کی موت، کئی زخمی
کوٹا میں ’جے ای ای‘ کی تیاری میں مصروف طالب علم کی خودکشی، 24 گھنٹوں کے اندر دوسرا واقعہ
عاپ، کانگریس اور دیگر جماعتوں کو طے کرنا چاہئے کہ وہ الیکشن میں بی جے پی کا کس طرح مقابلہ کرسکتے ہیں: عمر عبداللہ
دلی کے ساتھ مل کر ہی جموں وکشمیر کے مشکلات کو دور کیا جا سکتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
مودی کی جی ایس ٹی عوام کو لوٹ کر سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے: کانگریس
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی
وقف املاک سے متعلق یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان حقیقت سے بعید اور گمراہ کن:محمود مدنی
سکما-بیجاپور بارڈر پر انکاؤنٹر میں تین نکسلائیٹس ہلاک
’انڈیا بلاک ختم ہوگیا‘، کانگریس لیڈر پون کھیڑا کا بڑا دعویٰ، کہا- لوک سبھا الیکشن تک ہی تھا الائنس