National

کوٹا میں ’جے ای ای‘ کی تیاری میں مصروف طالب علم کی خودکشی، 24 گھنٹوں کے اندر دوسرا واقعہ

کوٹا میں ’جے ای ای‘ کی تیاری میں مصروف طالب علم کی خودکشی، 24 گھنٹوں کے اندر دوسرا واقعہ

راجستھان کا شہر کوٹا، جو کوچنگ کلاسز کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے، سے ایک اور دل دہلا دینے والی خبر آئی ہے۔ جے ای ای امتحان کی تیاری کر رہے 18 سالہ طالب علم نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی دوسری خودکشی ہے۔ مرنے والے طالب علم کی شناخت ابھیشیک کے طور پر ہوئی ہے، جو مدھیہ پردیش کے گنا سے تعلق رکھتا تھا اور کوٹا میں ایک نجی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں داخل تھا۔ پولیس کے مطابق، ابھیشیک نے جب اپنے والدین کے فون کالز کا جواب نہیں دیا تو والدین نے ہاسٹل وارڈن سے رابطہ کیا۔ وارڈن نے کمرے کا دروازہ توڑ کر دیکھا کہ ابھیشیک نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی۔ ایڈیشنل ایس پی دلیپ سینی نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کمرے سے طالب علم کی لاش برآمد کی۔ لاش کو اسپتال کی مردہ خانہ میں رکھوا دیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم والدین کی آمد کے بعد کیا جائے گا۔ ابتدائی تحقیقات میں خودکشی کی کوئی فوری وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ والدین کے بیانات اور مزید تفتیش سے وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔ کوٹا میں تعلیمی دباؤ اور دیگر مسائل کی وجہ سے خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومتی اور ادارہ جاتی کوششوں کے باوجود تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ رواں سال 2025 میں یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ 2024 میں 19 اور 2023 میں 29 طالب علموں نے خودکشی کی تھی۔ تازہ واقعات نے ان اقدامات کی مؤثر عمل داری پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے جو طلبہ کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ حالیہ واقعے سے ایک دن قبل، نیرج جاٹ نامی طالب علم نے بھی خودکشی کی تھی جس کا پوسٹ مارٹم آج مکمل ہوا تھا۔ ابھی تک پہلا صدمہ کم نہ ہوا تھا کہ اب ایک اور طالب علم کی جان چلی گئی۔ یہ حالات تعلیمی نظام میں بنیادی اصلاحات اور ذہنی صحت کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments