حیدرآباد : الہ آباد ہائی کورٹ نے آج چندوسی ٹرائل کورٹ میں زیرسماعت ایک مقدمہ کی کارروائی پر 25 فروری تک روک لگا دی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنبھل میں شاہی جامع مسجد مبینہ طور پر ایک ہندو مندر کے مقام پر بتائی گئی تھی۔ الہ آباد ہائیکورٹ میں سنبھل شاہی جامع مسجد کمیٹی کی جانب سے داخل کی گئی سول نظر ثانی کی درخواست کے بعد جسٹس روہت رنجن اگروال کی بنچ نے یہ حکم دیا۔ مسجد کمیٹی نے درخواست میں 19 نومبر کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے ایڈوکیٹ کمشنر کو مسجد کا سروے کرنے کی ہدایت دینے سے متعلق حکم کو چیلنج کیا ہے۔ جسٹس روہت رنجن اگروال نے یونین آف انڈیا، یو پی حکومت، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، ضلع مجسٹریٹ اور مقدمہ کے تمام مدعیان کو اس معاملہ میں اندرون دو ہفتے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت 25 فروری کو مقرر کی گئی۔ قبل ازیں سول جج (سینئر ڈویژن) آدتیہ سنگھ نے آٹھ مدعیان، بشمول مہنت رشی راج گری کی جانب سے دائر کی گئی ایک عرضی پر مسجد کے سروے کا حکم دیا تھا۔ سروے کے دوران مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور اس دوران فائرنگ میں 5 مسلم نوجوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔ ہندو فریق نے مسجد کے مقام پر مندر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔
Source: social Media
کوٹا میں ’جے ای ای‘ کی تیاری میں مصروف طالب علم کی خودکشی، 24 گھنٹوں کے اندر دوسرا واقعہ
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی
مودی کی جی ایس ٹی عوام کو لوٹ کر سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے: کانگریس
دلی کے ساتھ مل کر ہی جموں وکشمیر کے مشکلات کو دور کیا جا سکتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
عاپ، کانگریس اور دیگر جماعتوں کو طے کرنا چاہئے کہ وہ الیکشن میں بی جے پی کا کس طرح مقابلہ کرسکتے ہیں: عمر عبداللہ
تروپتی مندر کے احاطے میں بھگدڑ، چار عقیدت مندوں کی موت، کئی زخمی
کوٹا میں ’جے ای ای‘ کی تیاری میں مصروف طالب علم کی خودکشی، 24 گھنٹوں کے اندر دوسرا واقعہ
عاپ، کانگریس اور دیگر جماعتوں کو طے کرنا چاہئے کہ وہ الیکشن میں بی جے پی کا کس طرح مقابلہ کرسکتے ہیں: عمر عبداللہ
دلی کے ساتھ مل کر ہی جموں وکشمیر کے مشکلات کو دور کیا جا سکتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
مودی کی جی ایس ٹی عوام کو لوٹ کر سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے: کانگریس
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی
وقف املاک سے متعلق یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان حقیقت سے بعید اور گمراہ کن:محمود مدنی
سکما-بیجاپور بارڈر پر انکاؤنٹر میں تین نکسلائیٹس ہلاک
’انڈیا بلاک ختم ہوگیا‘، کانگریس لیڈر پون کھیڑا کا بڑا دعویٰ، کہا- لوک سبھا الیکشن تک ہی تھا الائنس