National

آسام رام کو عبوری ضمانت ملنے سے متاثرہ کنبہ مایوس

آسام رام کو عبوری ضمانت ملنے سے متاثرہ کنبہ مایوس

شاہجہاں پور:08جنوری:آسام رام کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے سے شاہجہاں پور میں جنسی ہراسانی متاثرہ کا کنبہ مایوس و ناراض ہے۔ متاثرہ کے والد نے شبہ کا اظہار کیا کہ مبینہ سنت اور پیروکار کنبے کے خلاف سازش کرسکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ سے آسارام کو 31مارچ تک عبوری ضمانت ملی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسارام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عبوری ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اپنے پیروکاروں سے نہیں ملیں گے۔ جنسی ہراسانی کی متاثرہ کے والد کا کہنا ہے کہ آسارام کو ضمانت غلط دی گئی ہے۔ اب اس کو باہر نکال دیا گیا ہے۔ تو یہ باہر آکر شرپسندی کرے گا۔ اپنے حامیوں سے ہمارے خلاف غلط بیانی کرے گا۔ جیل سے باہر آتے ہی آسارام اپنے حامیوں کو ہمارے خلاف مشتعل کرے گا اور ہمارے اوپر حملے کروا سکتا ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ آسارام کو جیل میں وی آئی پی سہولیت دستیاب کرائی جارہی ہے۔ کنبے کی درخواست ہے کہ آسارام کو ضمانت نہ دی جائے۔ جیل کسڈٹی میں آسارام کا علاج کرایا جائے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments