National

جونپور:دلت میاں۔بیوی کے موت کے معاملے میں کھیت مالک گرفتار

جونپور:دلت میاں۔بیوی کے موت کے معاملے میں کھیت مالک گرفتار

جونپور:07جنوری: اترپردیش کے ضلع جونپور کے کھٹہن علاقے میں کھیتی میں کام کرنے والے میاں۔بیوی کی موت کے معاملے میں پولیس نے کھیت مالک کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملوک پور گاؤں میں کھیتوں میں کام کرنے والے رام چرتر اور ان کی بیوی کسمتی دیوی حال ہی میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ معاملے کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ کملیش سنگھ کے فارم میں کام کرنے والے جوڑے کی موت بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہوئی تھی۔الزام ہے کہ جب کملیش نے کھیت میں لاشیں پڑی دیکھی تو اس نے گاڑی میں رکھ کر نہر میں بہا دیا۔ غوطہ خور نہر میں لاشیں تلاش کررہے ہیں۔ ایس پی ڈاکٹر کوستبھ نے بتایا کہ کملیش سنگھ کو منگل کو فیروز پور کے آگے پٹیلا روڈ کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سریتا کماری نے تھانے میں تحریر دی تھی کہ پانچ جنوری کی صبح بتائی کا کھیت سینچنے ان کے والدین کھیت گئے تھے۔لیکن وہ واپس نہیں لوٹے۔ اس معاملے میں مقدمہ درج کر ایس آئی مہیندر یادو تفتیش کررہ ہیں۔ اس دوران تفتیش میں اس کھیت میں جہاں میاں۔بیوی کام کررہے تھے وہاں سے ان کا چپل، پھاوڑا، کمبل، سال و چپل و موزہ برآمد ہوا۔ کملیش سنگھ یہ قبول کیا کہ اس نے اپنی فصل کو جانوروں سے بچانے کے لئے کھیت میں اسٹیل کا تار لگا کر کھیت کو گھیرا تھا۔ آوارہ مویشیوں سے فصل کو بچانے کے لئے اپنی ٹیوب ویل کے بجلی سے تار کو کنکٹ کردیا گیا تھا۔ تاکہ جانوروں کو بجلی کا جھٹکا لگ لسے اور وہ بھاگ جائیں۔ اتفاق سے اس کرنٹ کی زد میں رام چرتر اور ان کی بیوی کسمتی دیوی آگئے۔ جب کملیش کھیت میں پہنچا تو دیکھا کہ کرنٹ سے رام چرتر اور کسمتی کی موت ہوگئی ہے۔ واقعہ کو دیکھ کر وہ ڈر گیا۔ اور اپنے گھر سے اپنی بولیرو جیپ لاکر اس سے اپنے بھائی اکھلیش کے ساتھ دونوں کی لاش کو باشو پور نہر میں ڈال دیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments