National

عصمت دری معاملہ: طویل مدت سے جیل میں بند آسارام کو سپریم کورٹ نے ضمانت دینے کا سنایا فیصلہ

عصمت دری معاملہ: طویل مدت سے جیل میں بند آسارام کو سپریم کورٹ نے ضمانت دینے کا سنایا فیصلہ

عصمت دری معاملہ میں طویل مدت سے جیل میں قید آسارام کو سپریم کورٹ نے آج ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ 2013 میں عصمت دری کے ایک واقعہ میں قصوروار پانے کے بعد گاندھی نگر کی ذیلی عدالت نے آسارام کو تاحیات قید کی سزا سنائی تھی۔ اسی وقت سے وہ جیل میں بند ہیں۔ آج عدالت عظمیٰ نے طبی بنیاد پر انھیں 31 مارچ تک عبوری ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے آسارام کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے کچھ شرائط بھی سامنے رکھ دی ہیں۔ عدالت نے ضمانت دینے کے دوران صاف کیا کہ وہ ثبوتوں کے ساتھ کوئی چھیڑ چھار نہیں کریں گے اور اپنے کسی مرید سے ملاقات بھی نہیں کریں گے۔ آسارام فی الحال جیل کے ’آروگیہ میڈیکل سنٹر‘ میں زیر علاج ہیں۔ وہ امراض قلب میں مبتلا ہے اور قبل میں انھیں دل کا دورہ بھی پڑ چکا ہے۔ عدالت نے آسارام کو طبی بنیاد پر پہلے بھی عبوری ضمانت دی تھی، اور پھر انھیں جیل واپس جانا پڑا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments