پٹنہ، 8 جنوری : بہار اسمبلی میں اپوزیشن اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے الزام لگایا ہے کہ تھکے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریٹائرڈ اہلکاروں کے ساتھ مل کر بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا ہے۔ مسٹر یادو مسٹر کمار کی پرگتی یاترا کے تعلسق سے مسلسل سوالات اٹھا رہے ہیں۔ بدھ کو میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اشتہارات کے ذریعے جھوٹے پروپیگنڈے پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ بہاریوں کی زندگیوں کو خوشحال بنانے کے بجائے انہیں برباد کر دیا ہے۔ بہار کی ترقی کو بدحالی کی آگ میں جھونک دیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بے حس حکومت اور اس کے سربراہ کی قیادت میں صرف ایک بارش میں سینکڑوں پل اور پلیاں ڈیہہ جاتے ہیں۔ دو دہائیوں سے ہر طرح کے امتحانات پیپر لیک اور دھاندلی کا شکار ہیں۔ مہنگائی ہر گھر اور ہر خاندان کو کھا رہی ہے۔ چھوٹے بڑے کاروباری اداروں کا کاروبار تباہی کے دہانے پر ہے۔ ان کے دور حکومت میں بہار غربت، بے روزگاری، بدعنوانی اور ہجرت میں سرفہرست ہے۔
Source: uni urdu news service
سپریم کورٹ نے تین افراد کے قتل کے مجرم کو نابالغ قرار دیا ، 25 سال قید کے بعد رہائی کا حکم
اپوزیشن اراکین نے ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد پر سوالات اٹھائے
آسام رام کو عبوری ضمانت ملنے سے متاثرہ کنبہ مایوس
سنبھل مسجد معاملہ: ٹرائل کورٹ کی کاروائی پر الہ آباد ہائیکورٹ نے لگائی روک
نامور صحافی؛ سابق رکن پارلیمنٹ پریتش نندی چل بسے
ایچ ایم پی وی کے بڑھتے معاملوں کی روک تھام سے متعلق اقدام کے لیے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل
مودی بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کا منصوبہ بتائیں: کھڑگے
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی
جونپور:دلت میاں۔بیوی کے موت کے معاملے میں کھیت مالک گرفتار
سپریم کورٹ نے بہار پبلک سروس کمیشن 70ویں مشترکہ مسابقتی امتحان کی منسوخی کی درخواست مسترد کردی
عصمت دری معاملہ: طویل مدت سے جیل میں بند آسارام کو سپریم کورٹ نے ضمانت دینے کا سنایا فیصلہ
دہلی میں نویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے بچھی بساط
ناگپور: پرائیویٹ اسپتال میں ایچ ایم پی وی کی تشخیص، دوبارہ جانچ کی ہدایت
ووٹنگ سسٹم منصفانہ، ای وی ایم ہیک پروف: چیف الیکشن کمشنر