پٹنہ، 7 جنوری: بہار میں پٹنہ ضلع کے پھلواری شریف تھانہ علاقے میں پولیس اور مجرموں کے درمیان تصادم میں دو مجرم ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ پیر کی رات دیر گئے جرائم پیشہ افراد ڈکیتی کی منصوبہ بندی کے ساتھ ہندونی گاؤں پہنچے ہوئے ہیں۔ اس اطلاع پر تھانہ پھلواری شریف کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مجرموں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کی، اس دوران دو مجرموں کو گولی لگ گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں مجرموں کو علاج کے لیے پھلواری شریف پرائمری ہیلتھ سینٹر لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعہ میں پولیس اہلکار وویک کو بھی گولی لگی تھی، جو پٹنہ ایمس میں زیر علاج ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
Source: uni urdu news service
اپوزیشن اراکین نے ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد پر سوالات اٹھائے
ایچ ایم پی وی کے بڑھتے معاملوں کی روک تھام سے متعلق اقدام کے لیے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل
نامور صحافی؛ سابق رکن پارلیمنٹ پریتش نندی چل بسے
سپریم کورٹ نے تین افراد کے قتل کے مجرم کو نابالغ قرار دیا ، 25 سال قید کے بعد رہائی کا حکم
آسام رام کو عبوری ضمانت ملنے سے متاثرہ کنبہ مایوس
جے پی اور کانگریس سے مقابلہ میں کجریوال کو دو بڑے انڈیا بلاک اتحادیوں کی حمایت حاصل
مودی بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کا منصوبہ بتائیں: کھڑگے
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی
جونپور:دلت میاں۔بیوی کے موت کے معاملے میں کھیت مالک گرفتار
سپریم کورٹ نے بہار پبلک سروس کمیشن 70ویں مشترکہ مسابقتی امتحان کی منسوخی کی درخواست مسترد کردی
عصمت دری معاملہ: طویل مدت سے جیل میں بند آسارام کو سپریم کورٹ نے ضمانت دینے کا سنایا فیصلہ
دہلی میں نویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے بچھی بساط
ناگپور: پرائیویٹ اسپتال میں ایچ ایم پی وی کی تشخیص، دوبارہ جانچ کی ہدایت
ووٹنگ سسٹم منصفانہ، ای وی ایم ہیک پروف: چیف الیکشن کمشنر