National

انڈیا  گیٹ کا نام بدل کر 'بھارت ماتا دوار' کرنے کا  بی جے پی  کا   مطالبہ

انڈیا گیٹ کا نام بدل کر 'بھارت ماتا دوار' کرنے کا بی جے پی کا مطالبہ

نئی دہلی، 06 جنوری : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقلیتی مورچہ نے مرکزی حکومت سے دارالحکومت کے مشہور انڈیا گیٹ کا نام بدل کر 'بھارت ماتا دوار' کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے پیر کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ جس طرح راج پتھ کا نام بدل کر کرتویہ پتھ رکھا گیا ہے، اسی طرح انڈیا گیٹ کا نام بدل کر بھارت ماتا دوار کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر صدیقی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا، "آپ کی قیادت میں ہندوستان کے 140 کروڑ ہندوستانی بھائی بہنوں کے دلوں میں وطن سے محبت اور ہندوستانی ثقافت کے تئیں عقیدت کا ایک بڑا جذبہ ہے۔ آپ کی مدت کار میں مغل حملہ آوروں اور لٹیرے انگریزوں کے ذریعہ دیئے گئے زخموں کو بھرنے کا کام ہوا ہے۔ آپ نے غلامی کے داغ کو دھویا ہے۔ اس سے پورے ملک میں خوشی کا ماحول ہے۔" انہوں نے لکھا، "آپ کی مدت کارمیں مغل بادشاہ اورنگزیب کے نام پر بنی سڑک کا نام بدل کر اے پی جے عبدالکلام روڈ رکھا گیا، اسی طرح انڈیاگیٹ پر لگی کنگ جارج پنجم کی مورتی کو ہٹا کر نیتا جی سبھاش چندر بوس کی مورتی لگائی جائے۔ جس طرح آپ نے راج پتھ کا نام کرتویہ پتھ کیا، اسی طرح انڈیا گیٹ کا نام بدل کر بھارت ماتا دوار کئے جانے کی ضرورت ہے۔ " مسٹرصدیقی نے لکھا کہ انڈیاگیٹ کو 'بھارت ماتا دوار' کرنا اس ستون پر درج ہزاروں شہید محب وطنوں کے نام کو حقیقی خراج عقیدت ہوگی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments