National

چھتیس گڑھ : نکسلیوں  کے آئی ای ڈی دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 9 جوان شہید ، متعدد زخمی

چھتیس گڑھ : نکسلیوں کے آئی ای ڈی دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 9 جوان شہید ، متعدد زخمی

بیجاپور 06 جنوری: نکسلیوں نے چھتیس گڑھ کے بیجاپور سے دور کٹرو روڈ پر سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے اڑا دیا جس کی وجہ سے 9 فوجی شہید اور متعددفوجی زخمی ہوگئے۔ نکسلیوں نے ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) سے دھماکہ کیا۔ نکسلیوں نے یہ حملہ بیجاپور ضلع کے کٹرو بیدرے روڈ پر اس وقت کیا جب دنتے واڑہ، نارائن پور اور بیجاپور کی مشترکہ آپریشن پارٹی مہم کے بعد واپس آرہی تھی۔ یہ حملہ دوپہر 2:15 بجے کٹرو تھانہ علاقے کے امبیلی گاؤں کے قریب ہوا تھا۔ نکسلیوں نے آئی ای ڈی دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو اڑا دیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے موقع پر 15 فٹ گڑھا بن گیا۔ بستر رینج کے آئی جی سندرراج پی نے اس حادثے میں آٹھ فوجیوں اور ایک ڈرائیور کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نارائن پور، دنتے واڑہ، جگدل پور اور کونڈاگاؤں کی ڈی آر جی ٹیموں کے ساتھ اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکار بھی اس آپریشن میں شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ آج نکسلیوں نے بیجاپور سے دور کٹرو تھانہ علاقہ کے امبیلی گاؤں کے قریب آئی ای ڈی دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments