National

تمل ناڈو: قومی ترانہ کی مبینہ توہین سے ناراض گورنر روی کا ایوان سے خطاب کرنے سے انکار

تمل ناڈو: قومی ترانہ کی مبینہ توہین سے ناراض گورنر روی کا ایوان سے خطاب کرنے سے انکار

تمل ناڈو کے گورنر آر این روی اسمبلی اجلاس کے دوران قومی ترانہ کی مبینہ توہین سے ناراض ہوکر اجلاس کو بغیر خطاب کیے ہی ایوان سے چلے گئے۔ تمل ناڈو اسمبلی کے سال 2025 کے پہلے اجلاس کی آج شروعات ہو رہی ہے۔ ضابطوں کے مطابق اسمبلی اجلاس کا آغاز گورنر آر این روی کے خطاب سے ہونا تھا۔ اسمبلی اجلاس کی شروعات تمل ناڈو کے ریاستی گیت 'تمل تھائی وجتھو' سے ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گورنر آر این روی نے تمل ناڈو کے ریاستی گیت کے بعد قومی ترانہ بجانے کا مطالبہ کیا۔ لیکن ان کا مطالبہ نہیں مانا گیا۔ اس بات سے گورنر کافی ناراض ہو گئے اور اجلاس کو خطاب کیے بغیر ہی ایوان سے باہر چلے گئے۔ تمل ناڈو گورنر ہاؤس نے پورے تنازعہ پر بیان جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ساجھا کیے گئے بیان میں راج بھون کی طرف سے کہا گیا "ہندستان کے آئین اور قومی ترانہ کی ایک بار پھر تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی میں توہین ہوئی ہے۔ آئین میں پہلا بنیادی فرض قومی ترانہ کی عزت کرنا بتایا گیا ہے۔ سبھی ریاست کی اسمبلیوں میں اجلاس کی شروعات اور اختتام پر قومی ترانہ گایا جاتا ہے۔ گورنر نے ایوان کو پورے احترام سے آئین کا فریضہ یاد دلایا اور قومی ترانہ بجانے کا مطالبہ کیا، لیکن ان کی اپیل کو وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور ایوان کے اسپیکر نے خارج کر دیا۔ یہ باعث تشویش ہے۔ ایسے میں قومی ترانہ اور ہندوستانی آئین کی توہین کا حصہ نہ بنتے ہوئے گورنر نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایوان کو چھوڑ دیا۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments