National

کانگریس نے پیاری دیدی یوجنا کا کیا اعلان، 2500 روپئے ہر ماہ دینے کا وعدہ

کانگریس نے پیاری دیدی یوجنا کا کیا اعلان، 2500 روپئے ہر ماہ دینے کا وعدہ

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے کانگریس نے بڑا وعدہ کیا ہے اور خواتین کو اپنی طرف راغب کرنے کے سلسلے میں بڑا قدم اٹھایا ہے. دہلی کانگریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ریاستی انچارج قاضی نظام الدین نے خواتین کو. 2500 روپئے دینے کا اعلان کیا. کرناٹک پردیش کمیٹی کے صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے پیاری دیدی یوجنا کا اجراء کیا۔ اس موقع پر دہلی کے ریاستی صدر دیویندر یادو، آل انڈیا مہیلا کانگریس کمیٹی کی چیئر پرسن الکا لانبا، جنرل سکریٹری سکھویندرسنگھ دینی، ترجمان اور وزیر پور کی امیدوار راگنی نائک اور ترجمان ابھے یادو موجود تھے۔ ڈی کے شیو کمار نے کہا ہم نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا، اسے کابینہ کی پہلی میٹنگ میں پورا کیا گیا۔ انہوں مہیلا لکشمی یوجنا کے ساتھ بجلی مفت دینے کا بھی ذکرکیا ۔ دہلی کانگریس نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ سے خواتین بہت پریشان ہیں۔ کانگریس نے ہمیشہ خواتین کا خیال رکھا ہے اور آگے بھی ہم رکھیں گے ۔ دیویندر یادو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس تمام خواتین کی مجبوریوں کو دور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کانگریس نے جس طرح سے خواتین کو 2000 دے رہی ہے، اسی طرح ہم دہلی میں بھی دینے کے لئے پابند عہد ہیں۔ انہوں نے اروند کیجریوال پر بڑا حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس لئے ہم ان کی ناکامیوں کو اجاگر کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ دہلی کے لئے کانگریس ضروری ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments