National

چھتیس گڑھ :سیکورٹی فورسز نے مڈبھیڑ میں چار نکسلیوں کو مار گرایا

چھتیس گڑھ :سیکورٹی فورسز نے مڈبھیڑ میں چار نکسلیوں کو مار گرایا

نارائن پور، 05 جنوری: چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں نکسلیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مڈبھیڑ میں چار نکسلی مارے گئے جبکہ ایک فوجی شہید ہو گیا۔ جانکاری کے مطابق ابوجھماڑ کے جنگلات میں سنیچر کی دیر رات سے سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑجاری ہے۔ آپریشن میں نارائن پور، دنتے واڑہ، جگدل پور، کونڈاگاؤں ضلع کے ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کی ایک مشترکہ پارٹی نکسل مخالف تلاشی مہم کے لیے مشترکہ آپریشن کے لئے ابوجھماڑ علاقے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ بتایا گیا کہ دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فوجیوں نے مڈبھیڑ میں چار نکسلیوں کو مار گرایا ہے ۔اس مڈبھیڑ میں ایک فوجی بھی شہید ہوا ۔ فوجیوں نے ایک اے کے 47 ایس ایل آر اور ایک 315 بور بندوق برآمد کی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments