National

ہندوستانی ریلوے تاریخ میں انوکھا واقعہ، ممبئی-ناندیڑ تپوون ایکسپریس زخمی مسافر کو لینے مخالف سمت میں چلی

ہندوستانی ریلوے تاریخ میں انوکھا واقعہ، ممبئی-ناندیڑ تپوون ایکسپریس زخمی مسافر کو لینے مخالف سمت میں چلی

ناسک، 6 جنوری:ممبئی-ناندیڑ تپوون ایکسپریس منماڈ کے قریب ایک مسافر کی مدد کے لیے مخالف سمت میں 700 میٹر مخالف سمت میں چلی، کیونکہ ایک مسافر ٹرین سے گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ٹرین کے لوکو پائلٹ اور گارڈ نے کنٹرولر سے اجازت لینے کے بعد اسے اسپتال لے گئے، لیکن دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق کل ممبئی سے ناندیڑ جانے والی تپوون ایکسپریس ناسک اور بھساول کے درمیان 700 میٹر کے فاصلے پر الٹا چلنے لگی۔ جب کہ ٹرین میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں تھا یا ٹرین غلطی سے مخالف سمت میں چلنے لگی تھی۔ باوجود اس کے ٹرین ڈرائیور نے ٹرین کو پیچھے کی طرف چلا دیا تاکہ ایک زخمی شخص کی مدد کی جا سکے۔ یہ شخص منماڈ جنکشن کے قریب ٹرین سے گرگیا تھا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ ڈویژنل ریلوے منیجر ایتی پانڈے نے بتایا کہ، 'ایک مسافر منماڈ جنکشن کے قریب ٹرین سے گر گیا تھا۔ ٹرین کے لوکو پائلٹ نے کنٹرولر سے اجازت لی اور زخمی مسافر کو لینے کے لیے ٹرین کا رخ مخالف سمت میں موڑ دیا۔ مہلوک مسافر کی شناخت اتر پردیش کے ساکن سرور شیخ (30 سال) کے طور پر ہوئی۔ کل صبح 11 بجے ناندیڑ جانے والی تپوون ایکسپریس منماڈ جنکشن کے قریب پہنچی تو کسی نے ایمرجنسی چین کھینچ دی۔ منماڈ ریلوے اسٹیشن کے ایک اور سینئر اہلکار نے بتایا کہ ' ٹرین کے رکنے کے بعد گارڈ ایس ایس کدم کو مسافروں سے پتہ چلا کہ ایک شخص تیسری کوچ سے گرگیا ہے۔ کدم نے لوکو پائلٹ ایم ایس عالم سے رابطہ کیا، بعد ازاں کنٹرولر سے رابطہ کرنے کے بعد ٹرین کو مخالف سمت لیجانے کی اجازت طلب کی گئی۔ اسی درمیان تپوون ایکسپریس کے پیچھے چلنے والی ایک مال گاڑی کو پہلے اسٹیشن پر روکا گیا، جس نے تپوون ایکسپریس کو واپس آکر مسافر کو لینے کے لیے جگہ دی۔ ساتھی مسافروں نے زخمی شخص کو ڈھونڈ کر اٹھایا اور ٹرین منماڈ جنکشن کے لیے روانہ ہوگئی۔ اس دوران ریلوے حکام ایک ایمبولینس کا انتظام کرچکا تھا جس میں شیخ کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ اس دوران تپوون ایکسپریس نے ناندیڑ کی طرف اپنا سفر جاری رکھا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments