جبل پور، 6 جنوری: بھوپال میں واقع یونین کاربائیڈ فیکٹری کے کیمیائی فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے معاملے پر آج مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی اور اس دوران ریاستی حکومت نے عدالت کے سابقہ حکم کے تناظر میں اب تک کی گئی کارروائی کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ بھوپال میں واقع فیکٹری کے احاطے سے کیمیائی فضلہ کے تقریباً 12 کنٹینرز کو دھار ضلع کے پیتھم پور میں مقررہ جگہ پر پہنچادیا گیا ہے۔ عدالت کو علاقائی شہریوں کی رائے سے بھی آگاہ کرایا گیا۔ عدالت نے حکومت اور متعلقہ فریقین کا موقف سننے کے بعد کیس کی سماعت چھ ہفتے کے بعد مقرر کی ہے۔ یونین کاربائیڈ کے کیمیائی فضلے کو حال ہی میں کنٹینر کے ذریعے پیتھم پور بھیجے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے وہاں دو دن تک احتجاج کیا۔ اگرچہ پولیس اور انتظامیہ نے حفاظت کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ وہاں کچرا ابھی تک کنٹینر میں رکھا ہوا ہے۔ عدالت نے پیتھم پور میں کیمیائی فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے لیے موزوں پلانٹ میں اس کیمیائی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے اس سے قبل ہدایات دی تھیں۔ اسی بنیاد پر ریاستی حکومت کارروائی کر رہی ہے۔
Source: uni urdu news service
ناگپور: پرائیویٹ اسپتال میں ایچ ایم پی وی کی تشخیص، دوبارہ جانچ کی ہدایت
دہلی میں نویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے بچھی بساط
عصمت دری معاملہ: طویل مدت سے جیل میں بند آسارام کو سپریم کورٹ نے ضمانت دینے کا سنایا فیصلہ
سپریم کورٹ نے بہار پبلک سروس کمیشن 70ویں مشترکہ مسابقتی امتحان کی منسوخی کی درخواست مسترد کردی
جونپور:دلت میاں۔بیوی کے موت کے معاملے میں کھیت مالک گرفتار
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
ایچ ایم پی وی انفیکشن کیس سے مارکیٹ خوفزدہ
اب علی گڑھ میں جامع مسجد کی جگہ شیو مندر ہونے کا دعویٰ، 15 فروری کو ہوگی سماعت
چھتیس گڑھ : نکسلیوں کے آئی ای ڈی دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 9 جوان شہید ، متعدد زخمی
راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت دادا) کے راشٹریہ صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکڑے نے اجمیر شریف کے لئے چادر پیش کی
انڈیا گیٹ کا نام بدل کر 'بھارت ماتا دوار' کرنے کا بی جے پی کا مطالبہ
ایچ ایم پی وی عالمی سطح پر پھیل رہا ہے، ملک کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر پروہت
کانگریس نے پیاری دیدی یوجنا کا کیا اعلان، 2500 روپئے ہر ماہ دینے کا وعدہ
ایچ ایم پی وی وائرس کا ہندستان میں پہلا معاملہ آیا سامنے، بنگلورو میں 8 مہینہ کی بچی ہوئی متاثر