نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اعلان کیا کہ 9ویں دہلی اسمبلی انتخابات ایک مرحلہ میں 5 فروری کو تمام 70 حلقوں کےلئے ایک ہی مرحلہ میں ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے دہلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان منگل 7 جنوری کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے دہلی کے وگیان بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہپوئے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کےلئے پہلے ہی حتمی ووٹر لسٹ جاری کردی گئی۔ اس بار دہلی میں کل 1,55,24,858 ووٹر رجسٹرڈ ہیں، جو کہ 29 اکتوبر 2024 کو شائع شدہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ کے مقابلے میں 1.09 فیصد زیادہ ہے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق 10 جنوری کو نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا اور 17 جنوری کو نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ 18 جنوری کو نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی اور 20 جنوری تک نامزدگی واپس لی جاسکتی ہے۔ راجیو کمار نے کہا کہ اس بار مرد ووٹرز کی کل تعداد 83,49,645 ہے، جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 71,73,952 اور تیسری جنس کے ووٹرز کی تعداد 1,261 ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے ووٹروں کی تعداد میں 1.67 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں خواتین کا رول اہم رہے گا۔ اس بار 18-19 سال کے 52,554 ووٹرز کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو 16 دسمبر 2024 کے بعد صرف 20 دنوں میں 5.1 لاکھ فارم-6 موصول ہوئے، جو نئے ووٹرز کے اندراج کے لیے درخواستیں تھیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ ہوگیا اور اس کا نفاذ اب انتخابات کے اختتام تک رہے گا۔ 70 رکنی دہلی اسمبلی کی مدت 23 فروری کو ختم ہو رہی ہے اور اس سے پہلے نئے اسمبلی کی تشکیل کے لیے انتخابات ہونا ہیں۔ دہلی اسمبلی کے گذشتہ انتخابات 8 فروری 2020 کو ایک ہی مرحلے میں ہوئے تھے۔ وہیں ووٹر ٹرن آؤٹ 62.82 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو کہ 2015 کے انتخابات کے مقابلے میں 4.65 فیصد کی کمی رہی۔
Source: social media
ناگپور: پرائیویٹ اسپتال میں ایچ ایم پی وی کی تشخیص، دوبارہ جانچ کی ہدایت
دہلی میں نویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے بچھی بساط
عصمت دری معاملہ: طویل مدت سے جیل میں بند آسارام کو سپریم کورٹ نے ضمانت دینے کا سنایا فیصلہ
سپریم کورٹ نے بہار پبلک سروس کمیشن 70ویں مشترکہ مسابقتی امتحان کی منسوخی کی درخواست مسترد کردی
جونپور:دلت میاں۔بیوی کے موت کے معاملے میں کھیت مالک گرفتار
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی
راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت دادا) کے راشٹریہ صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکڑے نے اجمیر شریف کے لئے چادر پیش کی
دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان، 5 فروری کو ووٹنگ، 8 تاریخ کو نتائج کا اعلان
دہلی اسمبلی انتخابات کا اعلان آج
پٹنہ: پولیس کے ساتھ تصادم میں دو مجرم ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی
اب علی گڑھ میں جامع مسجد کی جگہ شیو مندر ہونے کا دعویٰ، 15 فروری کو ہوگی سماعت
چھتیس گڑھ : نکسلیوں کے آئی ای ڈی دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 9 جوان شہید ، متعدد زخمی
ایچ ایم پی وی انفیکشن کیس سے مارکیٹ خوفزدہ
کانگریس نے پیاری دیدی یوجنا کا کیا اعلان، 2500 روپئے ہر ماہ دینے کا وعدہ