National

خواجہ معین الدین چشتی کا 813 واں عرس جنتی دروازہ بند ہونے کے بعد باضابطہ طور پر اختتام پذیر

خواجہ معین الدین چشتی کا 813 واں عرس جنتی دروازہ بند ہونے کے بعد باضابطہ طور پر اختتام پذیر

اجمیر، 7 جنوری : عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 813 ویں عرس کی چھٹی کے دن منگل کو خواجہ معین الدین چشتی کی خدمت اور جنتی دروازہ بند ہونے کے بعد باقاعدہ اختتام پذیر ہوگیا۔ عرس کی چھٹی پر درگاہ پر زائرین کا سیلاب امڈ آیا اور مزار پر چادر چڑھانے کا سلسلہ جاری رہا۔ عرس کے دوران پاکستانی زائرین کا ایک گروپ بھی اجمیر پہنچا اور حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے مزار پر چادر چڑھائی اور امن و سکون کے لیے دعا کی۔ عرس کی چھٹی کے موقع پر قرآن خوانی کے بعد قل کی محفل صبح نو بجے کے قریب ہوئی۔ اس کے بعد درگاہ دیوان سید زین العابدین محفل سے اٹھ کرجنتی دروازہ سے ہوتے ہوئے آستانہ پہنچے جہاں قل کی فاتحہ خوانی کی گئی اورمزارکی خدمت کے بعد جنتی دروازہ بند کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی عرس کا باقاعدہ اختتام ہوا۔ تاہم عرس میں زائرین کی آمد جاری رہے گی اور 10 جنوری کو بڑے قل کی رسم ہوگی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments