National

سردی بڑھنے کی وجہ سے دربھنگہ میں آٹھویں تک کے اسکول بند

سردی بڑھنے کی وجہ سے دربھنگہ میں آٹھویں تک کے اسکول بند

دربھنگہ، 05 جنوری :بہار میں ضلع دربھنگہ کی انتظامیہ نے ضلع میں سرد موسم اور کم درجہ حرارت کی وجہ سے بچوں کی صحت اور زندگی پر منفی اثرات کے خدشے کے پیش نظر تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں 8 جنوری تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کے روز یہاں بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ راجیو روشن نے انڈین سول سکیورٹی کوڈ 2023 کی دفعہ 163 کے تحت ضلع کے تمام نجی/سرکاری اسکولوں (بشمول پری اسکول اور آنگن واڑی مراکز) میں تعلیمی سرگرمیاں 8 جنوری تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ 08 سے اوپر کی کلاسوں کی تعلیمی سرگرمیاں صبح 9.00 بجے سے دوپہر 03.30 بجے کے درمیان مناسب احتیاط کے ساتھ کی جا سکتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ اسکول انتظامیہ کو دیے گئے حکم کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کو ری شیڈول کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ امتحان کے لیے خصوصی کلاسز کے انعقاد کو حکم سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اس دوران اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ اسکول میں موجود رہیں گے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments