نئی دہلی، 5 جنوری : مائنارٹی میڈیا فاؤنڈیشن نے 2024 کے 100 بااثر ہندستانی مسلمانوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں جن کے ہندستان میں غیر معمولی اثرات ہیں۔ اس فہرست سازی میں غیر جانبداری کے ساتھ ہمہ جہت خدمات کا جائزہ لے کر اسے ایک پینل نے تیار کیا ہے۔ یہ اطلاع ایک ریلیز میں دی گئی۔ واضح رہے کہ یہ تمام باحیات شخصیات ہیں۔ یہ پیشکش مختلف شعبوں میں ہندوستانی مسلمانوں کی نمایاں خدمات ہر روشنی ڈالتی ہے، جو قومی سطح پر ان کی قیادت اور سماجی اثرات کو پیش کرتی ہیں۔اس پروجیکٹ کا مقصد ہندوستانی مائنریٹی بالخصوص مسلمانوں کی منفی تصویر کشی کا مقابلہ کرنا ہے جو اکثر کارپوریٹ فنڈ سے چلنے والے میڈیا کے ذریعہ سیاسی ایجنڈوں کی پبلسٹی کرتے ہیں۔ اس فہرست کو ترتیب دے کر مسلم مرر نے ایک مثبت بیانیہ پیش کیا ہے، جو ملک کی ترقی اور معاشرے میں ہندوستانی مسلمانوں کی متحرک اور متنوع شراکت کو دنیا کے سامنے لاتا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انتخاب کا عمل بلاشبہ جامعیت اور تنوع کا مظہر ہے، جو کشمیر سے کنیا کماری اور آسام سے گجرات تک کامیابی حاصل کرنے والوں کی نمائندگی کررہا ہے۔ یہ فہرست سیاست، مذہب، ایکٹوسٹ، ادب، کاروباری، تعلیمی، کھیل اور تفریح سمیت کئی شعبوں پر محیط ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس فہرست سازی میں اس بات کی خاص طور پر توجہ دی گئی ہے کہ مسلمان کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں پیچے نہیں ہے اور وہ ہر کمیونٹی کی فلاح کے لئے یکساں طور پر کمربستہ ہیں ـ بہرحال اس میں مسلم کمیونٹی کے وسیع دائرہ کار کی عکاسی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس فہرست سازی میں مسلمانوں کے تمام فرقوں کے افراد خواہ بریلوی ہوں یا دیوبندی اہل حدیث ہوں یا شیعہ، بوہرہ ہوں یا دیگر سب فرقوں کی ممتاز شخصیتوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔انگریزی نیوز پورٹل ’مسلم مرر‘ کی یہ خصوصی پیشکش قابل مطالعہ ہے یہ قیمتی ،یادگار دستاویز مسلم سماج کی ممتاز شخصیات کی سماجی ،ملی اور قومی تعمیر کی جدوجہد اور کلیدی رول کو نمایاں کرتی ہے کہ مسلمان صرف لینے والا نہیں بلکہ دینے والا بھی ہے۔ ان نمایاں شخصیتوں میں اے آر رحمان، اے آر ابوبکر ملسیار، مولانا ارشد مدنی، تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد، عامر ادریسی، عامر خان، عبدالحمید نعمانی،عبدالقادر فضلانی، عبدالقدیر، عبداللہ کنہی،عبدالرحمان، ابوعاصم اعظمی، اسد الدین اویسی، عبدالقاسم نعمانی، عظیم پریم جی وغیرہ قابل ذکر شخصیات ہیں۔
Source: uni news
ہندوستانی ریلوے تاریخ میں انوکھا واقعہ، ممبئی-ناندیڑ تپوون ایکسپریس زخمی مسافر کو لینے مخالف سمت میں چلی
سردی بڑھنے کی وجہ سے دربھنگہ میں آٹھویں تک کے اسکول بند
جھارکھنڈ میں لاش کے بدلے 94 ہزار روپے مانگنے پر وزیر صحت کی کارروائی
یونین کاربائیڈ کے فضلے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت
بااثر 100 ہندستانی مسلمانوں کی ایک منتخب فہرست مائناریٹی میڈیا فاؤنڈیشن نے جاری کی
بھوک ہڑتال پر بیٹھے جن سوراج کے لیڈر پرشانت کشور گرفتار
ایچ ایم پی وی عالمی سطح پر پھیل رہا ہے، ملک کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر پروہت
یونین کاربائیڈ کے فضلے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت
ہندوستانی ریلوے تاریخ میں انوکھا واقعہ، ممبئی-ناندیڑ تپوون ایکسپریس زخمی مسافر کو لینے مخالف سمت میں چلی
بھوک ہڑتال پر بیٹھے جن سوراج کے لیڈر پرشانت کشور گرفتار
ایچ ایم پی وی وائرس کا ہندستان میں پہلا معاملہ آیا سامنے، بنگلورو میں 8 مہینہ کی بچی ہوئی متاثر
تمل ناڈو: قومی ترانہ کی مبینہ توہین سے ناراض گورنر روی کا ایوان سے خطاب کرنے سے انکار
کانگریس نے پیاری دیدی یوجنا کا کیا اعلان، 2500 روپئے ہر ماہ دینے کا وعدہ
لا کمیشن نے غداری، ازدواجی، وبائی امور پر تبدیلیوں کی سفارش کی