National

جھارکھنڈ میں لاش کے بدلے 94 ہزار روپے مانگنے پر وزیر صحت کی کارروائی

جھارکھنڈ میں لاش کے بدلے 94 ہزار روپے مانگنے پر وزیر صحت کی کارروائی

رانچی، 6 جنوری : جھارکھنڈ کے رانچی میں انتقال کرجانے والے 65 سالہ حاجی سمیع اللہ انصاری کی لاش میدانتا ا اسپتال کے منیجر بل ادا کیے بغیر ان کے اہل خانہ کو نہیں دے رہے تھیے۔ اسپتال نے میت حوالے کرنے کے عوض 94 ہزار روپے کا بل ادا کرنے کا کہا تھا۔ جب اس کی خبر جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری تک پہنچی تو انہوں نے بغیر کسی تاخیر کے اسپتال سے رابطہ کیا اور میت اہل خانہ کے حوالے کرائی۔ اس کے لیے وزیر کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔ عوام کے تئیں ان کی لگن کو دیکھ کر لوگ ان کے کام کی خوب ستائش کر رہے ہیں۔ میت ملنے کے بعد اہل خانہ نے بھی وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری کے کام کی ستائش کرتے ہوئے کا ان کا شکریہ ادا کیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments