National

اداکارالوارجن کی پولیس اسٹیشن میں حاضری

اداکارالوارجن کی پولیس اسٹیشن میں حاضری

حیدرآباد5جنوری:تلگوفلموں کے مشہور اداکارالوارجن نے چکڑپلی پولیس اسٹیشن پہنچ کر حاضری درج کروائی۔عدالت نے ان کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ان پر پولیس اسٹیشن میں حاضری کی شرط عائد کی تھی۔عدالت نے اداکار کو ہدایت دی تھی کہ ان کی فلم پشپا 2کے پریمیر کے دوران ہوئی بھگدڑ کے واقعہ میں خاتون کی موت اوراس کے بیٹے کے زخمی ہونے کے معاملہ میں پولیس اسٹیشن پہنچ کر ہر اتوار کوحاضری دیں اوروہاں رکھے رجسٹر میں دستخط کریں۔اس کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اداکار، ضمانت حاصل کرنے کے بعد روپوش یا فرار نہ ہو جائے۔اداکار کے چکڑپلی پولیس اسٹیشن کے پہنچنے کے پیش نظر پولیس نے چکڑپلی اور اس کے آس پاس وسیع انتظامات کیے تھے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments