National

سری نگر ہوائی اڈے پر لگاتار تیسرے روز بھی فلائٹ آپریشن میں خلل

سری نگر ہوائی اڈے پر لگاتار تیسرے روز بھی فلائٹ آپریشن میں خلل

سری نگر، 5 جنوری : وادی کشمیر میں اتوار کو لگاتار تیسری صبح بھی گہری دھند چھائی رہنے سے فضائی ٹرانسپورٹ متاثر ہو کر رہ گیا۔ حکام نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار کی صبح بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صبح سویرے سری نگر کے ہوائی اڈے پر حد نگاہ 50 میٹر تھی جس سے ہوائی ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے تمام ائیر لائنز نے پروازوں کو موخر کر دیا۔ بتادیں کہ دھند کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے پر لگاتار تیسرے روز فلائٹ آپریشن میں خلل ہواقع ہوئی۔ قبل ازیں جمعہ اور ہفتے کی صبح بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تھا۔ ادھر وادی میں صبح کے وقت گھنی دھند چھائی رہنے سے زمینی ٹرانسپورٹ بھی مشکلات کا شکار ہو رہا ہے۔ ڈرائیور حضرات صبح کے وقت گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس چالو کرکے ہی گاڑیاں چلا سکتے ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments