National

پوسٹر میں عتیق احمد کو گولی مارنے والے نوجوانوں کو کہا ’دیو دوت ‘! مہاکمبھ میں لگائے گئے پوسٹرس

پوسٹر میں عتیق احمد کو گولی مارنے والے نوجوانوں کو کہا ’دیو دوت ‘! مہاکمبھ میں لگائے گئے پوسٹرس

پریاگ راج مہاکمبھ میں عتیق احمد سے متعلق ایک متنازعہ پوسٹر لگایا گیا ہے۔ اس پوسٹر میں لکھا گیا تھا کہ ’’عتیق کی دہشت گردی سے پاک پہلے مہاکمبھ میں آپ کا دل سے خیر مقدم ہے۔‘‘ اس پوسٹر میں عتیق احمد کی تصویر لگائی گئی ہے، تصویر پر ایک کراس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ پوسٹر راشٹریہ ہندو دل تنظیم نے لگایا ہے، اس کے ساتھ کچھ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قاتلوں کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔ پوسٹر میں قاتلوں کو ’دیو دوت‘ بتایا گیا ہے اور قاتلوں لولیش تیواری، ارون موریہ اور سنی سنگھ کی تصاویر پوسٹر میں شامل کی گئی ہیں۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں راشٹریہ ہندو دل تنظیم کے کارکنوں کے ساتھ کچھ سنت بھی نظر آ رہے ہیں۔ مہاکمبھ میلے میں عتیق احمد اور ان کے قاتلوں کے حوالے سے لگائے گئے پوسٹر پر بحث ہو رہی ہے۔ یہ پوسٹر جھونسی کوتوالی کے تحت مہا کمبھ میلے میں لگایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عتیق احمد اتر پردیش کا ایک سیاسی رہنما تھا جن کو مافیا بھی کہا جاتا ہے ۔ وہ سماج وادی پارٹی سے رکن اسمبلی اور اتر پردیش اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ 15 اپریل 2023 کو جب اسے جانچ کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا تھا تو اسے اور اس کے بھائی اشرف کو تین نوجوانوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ عتیق احمد کے قتل کو لے کر ملک کی سیاست میں کافی دنوں سے ہلچل تھی اور یوپی حکومت پر بھی سوالات اٹھ رہے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments