Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں: بابر اعظم

Admin
By Admin
Aug 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MUMBAI LOCAL MEIN BHEED KA KHAUFNAAK MANZAR, TRAIN KE BAHAR LATAK KAR SAFAR KARTI DIKHIN WOMEN

سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں: بابر اعظم
سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں: بابر اعظم — August 26, 2026
پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کےلیے اچھا ہے وہی کھیلے گا۔

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ ابھی ٹیم کے متعلق طے نہیں کیا، انگلینڈ میں ٹیم پرفارمنس کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنیئر کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کے لیے اچھا ہے، وہی کھیلے گا، محمد رضوان پر کوئی دباؤ نہیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے، لارڈز میں اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری نمبر کے بیٹرز رنز نہیں کر رہے۔ دوسرے اسپنر کےطور پر سلمان آغا کو کھلا رہے ہیں۔

اپنی فٹنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لارڈز ٹیسٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہوں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ ہم ویسا نہیں کھیلے جیسے کھیلنا چاہیے تھا۔ ہم پارٹنرشپ قائم کرتے ہیں پھر بیک ٹو بیک وکٹیں گنوا دیتے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ان غلطیوں سے سیکھنا ہے اور ذمہ داری لینی ہے۔ بولرز اگر 20 آؤٹ کرتے ہیں تو بیٹرز کی ذمہ داری ہےکہ وہ رنز کریں۔ صرف رضوان نہیں سب کو ذمہ داری لینا ہوگی۔

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کےلیے اچھا ہے وہی کھیلے گا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn