Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

نیپال اور تبّت میں سیلابی آفت: 98 لاپتہ، 133 ہندستانیوں سمیت سینکڑوں سیاحوں سے رابطہ منقطع!

Admin
By Admin
Aug 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BHEEK MAANGNE WALI AURAT KE GHAR SE MILA CASH KA BADA KHAZANA

نیپال اور تبّت میں سیلابی آفت: 98 لاپتہ، 133 ہندستانیوں سمیت سینکڑوں سیاحوں سے رابطہ منقطع!
نیپال اور تبّت میں سیلابی آفت: 98 لاپتہ، 133 ہندستانیوں سمیت سینکڑوں سیاحوں سے رابطہ منقطع! — August 26, 2026
نیپال اور چین کے زیر انتظام تبّت کے سرحدی علاقوں میں اچانک آنے والے خوفناک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز اور نیوز ایجنسیوں کے مطابق، نیپال میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 95 ہو گئی ہے، جبکہ سرحدی علاقے تبّت میں بھی 3 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے اور 250 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
چین اور نیپال کے سرحدی ضلع 'رسوا' میں بدھ کو آنے والے اس سیلاب نے بنیادی ڈھانچے، سڑکوں، پلوں اور پاور پروجیکٹس کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
نیپال کے جوائنٹ ٹورازم سکریٹری جے نارائن آچاریہ کے مطابق، کم از کم 398 سیاح اپنے ٹور آپریٹرز سے رابطہ میں نہیں ہیں۔ ان میں 133 ہندستانی اور 59 نیپالی شہری شامل ہیں۔

تبّت میں 'گیرونگ پورٹ' متاثر: چین کی سرکاری نیوز ایجنسی 'سنہوا' کے مطابق تبّت کے ضلع 'گیرونگ' میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مواصلات، بجلی اور سڑکوں کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے تمام تر وسائل بکارِ لانے اور ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

امدادی کارروائیوں میں مشکلات: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پولیس اور فوج کو ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے میدان میں اتار دیا ہے۔ تاہم، سياپرو بیسی اور تیمورے جیسے پہاڑی علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ہندستان (بہار) میں ہائی الرٹ: نیپال سے متصل بھارتی ریاست بہار کے سرحدی علاقوں میں بھی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ احتیاتی تدابیر کے طور پر این ڈی آر ایف کی 9 ٹیموں کو مغربی چمپارن اور مظفر پور جیسے اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔

نیپال اور چین کے زیر انتظام تبّت کے سرحدی علاقوں میں اچانک آنے والے خوفناک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز اور نیوز ایجنسیوں کے ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn