ممبئی:
مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کے کمشنر تُکارام مُنڈھے نے انکشاف کیا ہے کہ اشتہار سے متعلق بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
، ممبئی پریس کلب کے 'میٹ دی پریس' پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آئی اے ایس آفیسر تُکارام مُنڈھے نے کہا کہ FDA قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تمام اشتہارات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔
کمشنر نے وضاحت کی کہ کسی پروڈکٹ کی تشہیر کرنا غلط نہیں، لیکن اسے غلط طریقے سے پیش کرنا یا گُمراہ کن انداز اپنا نا قانوناً غلط ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں FDA نے تینوں اداکاروں کو 'ویمل الائچی' کے اشتہار پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ FDA کے مطابق یہ اشتہار بظاہر ممنوعہ 'پان مسالہ' اور تمباکو سے جڑی مصنوعات کی غیر براہ راست تشہیر کے زمرے میں آتا ہے۔
FDA کے مطابق اشتہار میں 'ویمل الائچی' کا استعمال بنیادی طور پر 'ویمل پان مسالہ' برانڈ سے جڑا ہوا محسوس ہوتا ہے، جس سے صارفین میں غلط فہمی پیدا ہوتی ہے۔
تُکارام مُنڈھے نے مزید کہا کہ ٹی وی، اخبارات اور سوشل میڈیا پر دکھائے جانے والے تمام تر تجارتی اور سروگیٹ اشتہارات محکمے کی زیرِ نگرانی ہیں اور قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کے کمشنر تُکارام مُنڈھے نے انکشاف کیا ہے کہ اشتہار سے متعلق بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments