لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے نے بہار کی راجدھانی پٹنہ میں جاری طلبہ احتجاج سے متعلق مسائل کو اٹھاتے ہوئے حکومت سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر این ایس یو آئی کی ایک پوسٹ کو ری-پوسٹ کیا ہے، جس میں پولیس ایک 5 سالہ بچے کو گرفتار کر کے لے جا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’بہار کے طلبہ کا سوال بہت سیدھا ہے، بھرتی کے امتحانات میں گڑبڑی کیوں؟ پیپر لیک کے الزامات پر کارروائی کیوں نہیں؟ اور نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کب تک؟‘‘
راہل گاندھی اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’بی پی ایس سی کے امتحانات کا تنازعہ آج کا نہیں ہے۔ طلبہ طویل عرصے سے بھرتی کے عمل، امتحان کے پیٹرن، تاخیر اور شفافیت کو لے کر سڑکوں پر ہیں۔ لیکن حکومت جواب دینے کیا کر رہی ہے؟ لاٹھی اور واٹر کینن چلا رہی ہے۔ طلبہ کو حراست میں لے رہی ہے۔ سیوان میں تو مظاہرین پر اے کے-47 سے فائرنگ تک کا معاملہ سامنے آیا۔‘‘
کانگریس رہنما راہل گاندھی یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’یہ صرف پولیس کی کارروائی کا سوال نہیں ہے۔ یہ اس بی جے پی حکومت کی ذہنیت کا سوال ہے جس کے پاس جواب نہیں ہے، اس لیے وہ پولیس کو جوابدہی سے بچنے کا ہتھیار بنا رہی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’بی جے پی حکومت یہ سمجھ لے کہ لاٹھی سے سوال نہیں رکتے۔ ڈرا کر کسی کا مستقبل نہیں چھینا جا سکتا۔ بہار کے طلبہ سوال پوچھتے رہیں گے۔ اور اب صرف جواب نہیں، جوابدہی چاہیے۔‘‘
واضح رہے کہ بہار میں طلبہ احتجاج کے دوران بچے کو حراست میں لینے والی ویڈیو این ایس یو آئی نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہے۔ این ایس یو آئی نے لکھا کہ ’’ان چوروں کے خلاف اس ملک کے 5 سال کے ننھے بچے بھی کھڑے ہو گئے ہیں اور چوروں کی پولیس انہیں حراست میں لے رہی ہے۔ لیکن اصل پیپر چور آج بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ شرمناک!‘‘
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے نے بہار کی راجدھانی پٹنہ میں جاری طلبہ احتجاج سے متعلق مسائل کو اٹھاتے ہوئے حکومت سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments