ٹیسٹ میچ پانچ روز پر مشتمل ہوتا ہے مگر کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں ایک ٹیسٹ میچ صرف 10 گیندوں میں ہی ختم ہو گیا۔
کرکٹ کے کھیل کا تقریباً 150 سال پہلے ٹیسٹ میچز سے آغاز ہوا۔ جنٹلمین کہلانے والے اس کھیل میں اب تک ہزاروں میچز کھیلے جا چکے تاہم ایک ایسا میچ بھی ہے، جو صرف 10 گیندوں میں ہی ختم ہو گیا جب کہ میچ میں نہ بارش ہوئی نہ ہی روشنی کی کمی کا مسئلہ تھا۔
صرف 10 گیندوں پر محیط اس میچ کو اب تک کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مختصر تین میچ مانا جاتا ہے۔
یہ ٹیسٹ میچ 2009 میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ میں جب ٹاس ہوا تو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت امپائر اور شائقین نہیں جانتے تھے کہ یہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مختصر ترین میچ ہونے جا رہا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کُک اور اینڈریو اسٹراس اوپنر کے طور پر میدان میں اترے اور پہلا اوور ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر نے کرایا۔
جیروم ٹیلر کے بعد دوسرا اوور کرانے کے لیے فیڈل ایڈورڈز آئے لیکن ابھی انہوں نے صرف 4 گیندیں ہی پھینکیں تھیں کہ امپائر نے میچ روک دیا، جس کی وجہ بولنگ اینڈ کا کافی ریتیلا ہونا تھا وہاں بولنگ کرانے کے لیے رن اپ کے دوران بولرز پھسل رہے تھے۔
امپائرز اور میچ ریفری نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
میچ کو منسوخ کرتے ہوئے آئی سی سی میچ ریفریر ایلن ہرسٹ کا کہنا تھا کہ میدان کی حالت، خاص طور پر بولنگ اینڈ کا رن اپ، کھیلنے کے قابل نہیں ہے اور کھلاڑیوں کے لیے کافی خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔
میدان کی حالت کو اسے ایک یا دو دن میں ٹھیک بھی نہیں کیا جا سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ اس میچ کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔” اس طرح یہ ٹیسٹ تاریخ کا سب سے چھوٹا میچ بن گیا، اور آج تک یہ ریکارڈ قائم ہے۔
ٹیسٹ میچ پانچ روز پر مشتمل ہوتا ہے مگر کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں ایک ٹیسٹ میچ صرف 10 گیندوں میں ہی ختم ہو گیا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments