Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

’ایک ایک پیسہ تجوری میں پہنچنا چاہیے‘، بانکے بہاری مندر میں چندہ کی ہیرا پھیری سے سپریم کورٹ ناراض

Admin
By Admin
Aug 25, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MAMATA BANERJEE NE PARK STREETSE HATAYI GAYI AURAT AUR USKE BACHCHE KI ZIMMEDARI LI

’ایک ایک پیسہ تجوری میں پہنچنا چاہیے‘، بانکے بہاری مندر میں چندہ کی ہیرا پھیری سے سپریم کورٹ ناراض
’ایک ایک پیسہ تجوری میں پہنچنا چاہیے‘، بانکے بہاری مندر میں چندہ کی ہیرا پھیری سے سپریم کورٹ ناراض — August 25, 2026
ورنداون کے شری بانکے بہاری مندر میں عقیدت مندوں کی جانب سے دیے جانے والے چندہ میں مبینہ خرد برد اور رقم غلط طریقے سے نکالے جانے کے الزامات پر سپریم کورٹ نے منگل کو سخت موقف اختیار کیا۔ عدالت عظمیٰ نے واضح ایک عرضی پر سماعت کے دوران ہدایت دی کہ عقیدت مندوں کی جانب سے دیا گیا ایک ایک پیسہ یا تو مندر کی چندہ پیٹیوں میں پہنچے یا آن لائن ذرائع سے براہ راست مندر کے خزانے میں جمع ہو۔ عدالت نے کہا کہ چندہ کی رقم کو کسی بھی طرح اِدھر اُدھر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ کے سامنے مندر کے کام کاج کی نگرانی کر رہی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ سینئر وکیل منندر سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ معاملے میں انتہائی سنگین صورت حال سامنے آئی ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عدالت کے سامنے تصاویر اور ایک ویڈیو بھی پیش کی۔ منندر سنگھ نے بتایا کہ ویڈیو میں 3 افراد ’گولک‘ یعنی روایتی چندہ پیٹی کے سامنے کھڑے نظر آ رہے ہیں، جو عقیدت مندوں سے رقم لے کر اسے اپنی پلاسٹک کی تھیلیوں میں ڈال رہے ہیں۔

اس معاملے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ چندے کی ہر رقم چندہ پیٹی یا آن لائن ذرائع سے مندر کے خزانے تک پہنچنی چاہیے۔ سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ سیوایتوں یا کسی دوسرے شخص کی جانب سے اس میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ پیدا کی جاتی ہے تو اسے انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ عدالت نے مندر کی انتظامی کمیٹی کو مندر کے خزانے کے نظام میں شفاف طریقۂ کار نافذ کرنے کی بھی ہدایت دی۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے میں ٹھاکر شری بانکے بہاری جی مہاراج مندر کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے دائر عرضیوں پر سماعت کر رہا ہے۔ عدالت کی ہدایات کا مقصد مندر میں آنے والے چندہ کی رقم کے جمع کرنے اور اس کے انتظام میں شفافیت یقینی بنانا ہے، تاکہ عقیدت مندوں کی جانب سے دی گئی رقم کا مکمل حساب مندر کے سرکاری خزانے میں درج ہو۔

ورنداون کے شری بانکے بہاری مندر میں عقیدت مندوں کی جانب سے دیے جانے والے چندہ میں مبینہ خرد برد اور رقم غلط طریقے سے نکالے جانے کے الزامات پر سپریم کورٹ نے منگل کو سخت موقف اختیار ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn