Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

مغربی کنارے کے آبادکاروں کا صحافیوں پر حملہ

Admin
By Admin
Aug 25, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KANPUR MEIN EXPIRED CHOCOLATES PHENKE JAANE KE BAAD JAMA HUI BHEED, LOG BOXES UTHAATE NAZAR AAYE

مغربی کنارے کے آبادکاروں کا صحافیوں پر حملہ
مغربی کنارے کے آبادکاروں کا صحافیوں پر حملہ — August 25, 2026
نامہ نگاروں اور طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ منگل کے روز مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے اے ایف پی کے صحافیوں پر حملہ کیا ہے جو فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔ اس تشدد میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔

بیت لحم کے قریب جنتہ گاؤں میں بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی تین رکنی ٹیم ان اسرائیلی کارکنان کے بارے میں رپورٹنگ کرنے کے لیے آئی تھی جو اسرائیلی آبادکاروں کی ہراسانی کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے وہاں کا دورہ کرتے ہیں۔ آبادکاروں نے حال ہی میں اس علاقے میں ایک سڑک بلاک کر دی تھی۔

آبادکاروں اور کارکنان کے درمیان جھگڑا شروع ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے صحافیوں کو حکم دیا کہ وہ "بند فوجی زون" سے نکل جائیں جہاں آبادکاروں سے بھری دو مزید گاڑیاں داخل ہوئیں۔

آباد کاروں نے جن میں سے اکثر بچے تھے، صحافیوں اور کارکنان پر پتھراؤ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے ایف پی کے ایک صحافی نے پتھر سے بچنے کے لیے اپنا سر جھکا لیا لیکن پھر ایک بچہ آبادکار نے اس کی تھوڑی پر چھڑی سے ضرب لگائی جس سے معمولی خون نکل آیا۔

جب اے ایف پی کے صحافی واپس پہنچے تو دیکھا کہ ان کی دو کھڑی ہوئی گاڑیوں کے عقبی شیشے توڑ دیے اور ٹائر پنکچر کر دیے گئے تھے۔

فلسطینی ہلالِ احمر سوسائٹی نے بتایا کہ زخمی ہونے والے پانچ افراد کا علاج کیا گیا جبکہ اے ایف پی کے صحافیوں نے اطلاع دی کہ انہوں نے کم از کم ایک اسرائیلی کارکن کو فلسطینی ایمبولینس میں لے جاتے دیکھا۔

نامہ نگاروں اور طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ منگل کے روز مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے اے ایف پی کے صحافیوں پر حملہ کیا ہے جو فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔ ا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn