Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

بابر اعظم کیلئے افسوسناک بات یہ ہے کہ وہ ٹیم میں تنہا ہیں: وقار یونس

Admin
By Admin
Oct 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

بابر اعظم کیلئے افسوسناک بات یہ ہے کہ وہ ٹیم میں تنہا ہیں: وقار یونس
بابر اعظم کیلئے افسوسناک بات یہ ہے کہ وہ ٹیم میں تنہا ہیں: وقار یونس — October 30, 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس نے بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن پر اہم سوالات اٹھا دیے۔

وقار یونس نے بھارتی کرکٹ تجزیہ کار شبھنکر مشراء کی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس پوڈکاسٹ میں انہوں نے بابر اعظم کو پاکستان کا سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم میں ان کے علاوہ ایسا کوئی نمایاں بیٹر دکھائی نہیں دیتا جس پر یکساں اعتماد کیا جا سکے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر اعظم کے لیے سب سے افسوس ناک بات یہ ہے کہ وہ ٹیم میں تنہا ہیں، اگر ان کے ساتھ 4 یا 5 بڑے نام بھی موجود ہوتے تو صورتِ حال مختلف ہو سکتی تھی اور بابر پر دباؤ بھی کم ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جب پوری ٹیم کی امیدیں صرف ایک بیٹر سے وابستہ ہوں اور ہر میچ میں اسی سے کارکردگی کی توقع کی جائے تو قدرتی طور پر اس کھلاڑی پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

وقار یونس نے پاکستان کی 90ء کی دہائی کی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ اس دور میں پاکستانی ٹیم کے ٹاپ 6 میں شامل تمام بیٹرز اپنی الگ پہچان رکھتے تھے اور میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے تھے لیکن آج بابر اعظم کے علاوہ کتنے ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں اسی طرح یاد کیا جا سکتا ہے؟

اُنہوں نے اس موقع پر بھارت کے لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر کی مثال بھی دی اور کہا کہ سچن بھی اپنے کیریئر میں کبھی مکمل طور پر تنہا نہیں تھے، ابتداء میں ان کے ساتھ سنجے منجریکر اور نوجوت سنگھ سدھو جیسے کھلاڑی موجود تھے، جب کہ بعد میں راہول ڈریوڈ، سارو گنگولی، وی وی ایس لکشمن اور وریندر سہواگ جیسے بڑے بیٹرز نے ان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنے کیریئر کے آغاز میں اتنی شاندار کارکردگی دکھائی کہ شائقین کی توقعات غیر معمولی حد تک بڑھ گئیں، اب اگر وہ 4 یا 5 میچز میں رنز نہ بنا سکیں تو انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وقار یونس نے بابر اعظم کی صورتِ حال کا موازنہ بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی سے کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی کھلاڑی سے ہر میچ میں سنچری، نصف سنچری یا بڑی اننگز کی توقع کی جائے تو چند میچز میں ناکامی بھی تنقید کی وجہ بن جاتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس نے بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن پر اہم سوالات اٹھا دیے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn