Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

تم بیمار ہو، بہت بُرے لگ رہے ہو، صدر ٹرمپ صحافی پر پر برس پڑے

Admin
By Admin
Oct 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

تم بیمار ہو، بہت بُرے لگ رہے ہو، صدر ٹرمپ صحافی پر پر برس پڑے
تم بیمار ہو، بہت بُرے لگ رہے ہو، صدر ٹرمپ صحافی پر پر برس پڑے — October 30, 2026
واشنگٹن: امریکی مڈٹرم الیکشن قریب آتے ہی انتخابی مہم میں تیزی آگئی جبکہ صدر ٹرمپ کی آج آئیوا اور کنساس میں ریلیاں منسوخ ہوئیں تو صحافی کے صحت سے متعلق سوال پر امریکی صدر صحافی پر برس پڑے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا صحافی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تم بیمار ہو، بہت بُرے لگ رہے ہو۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی جلسوں سے آن لائن خطاب کرنے کی تیاریاں بھی کررہے ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ مڈٹرم الیکشن کی تاریخ کے غیرمقبول صدر ہیں، کانگریس اور سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی اکثریت کی امیدیں بڑھ گئیں ہیں۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازع کو کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں بننے دینگے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ریپبلکن ووٹرز میں مشرق وسطیٰ میں فوجی مہم جوئی کے حوالے سے مایوسی کو سمجھتا ہوں۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 7 ماہ سے کسی نہ کسی صورت میں ایران کے معاملے میں ملوث رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا گزشتہ 47 سال سے ایران سے نمٹ رہا ہے، ٹرمپ ایران میں مقاصد کے حصول کے بعد دیگر ترجیحات پر توجہ مرکوزکریں گے۔

واشنگٹن: امریکی مڈٹرم الیکشن قریب آتے ہی انتخابی مہم میں تیزی آگئی جبکہ صدر ٹرمپ کی آج آئیوا اور کنساس میں ریلیاں منسوخ ہوئیں تو صحافی کے صحت سے متعلق سوال پر امریکی صدر صحافی پر ب...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn