اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی ٹیم انتخابی نتائج کو غیر معتبر قرار دینے کے لیے منظم مہم چلا رہی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نتین یاہو کے بیانات پہلے سے تیار کیے گئے تھے، وہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں اور انہیں اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔
اسرائیل میں اپوزیشن کے ایک نمایاں امیدوار گادی آئزن کوٹ نے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو پر انتخابات کے نتائج کی قانونیت ختم کرنے کی کوشش کا الزام لگایا۔
نتن یاہو نے عرب جماعتوں پر یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کی جس نے انہیں غیر معمولی نتائج حاصل کرنے کے قابل بنایا۔
آئزنکوٹ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ لیکوڈ پارٹی اور نتن یاہو نے ایک منظم اور ہم آہنگ مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد انتخابات کے نتائج کی قانونیت کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے اس دائیں بازو کی پارٹی کی طرف اشارہ کیا جس کی قیادت وزیر اعظم کر رہے ہیں۔
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کسی کو بھی طے شدہ منصوبے کے مطابق کنیسٹ کے اجلاس اور حلف برداری کے عمل میں ذرا سی بھی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی ٹیم انتخابی نتائج کو غیر معتبر قرار دینے کے لیے منظم مہم چلا رہی ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments