Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

خفیہ معلومات لیک کرنے کا الزام: امریکی وزیرِ دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو برطرف کر دیا

Admin
By Admin
Oct 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

خفیہ معلومات لیک کرنے کا الزام: امریکی وزیرِ دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو برطرف کر دیا
خفیہ معلومات لیک کرنے کا الزام: امریکی وزیرِ دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو برطرف کر دیا — October 30, 2026
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے خفیہ معلومات ذرائع ابلاغ کو فراہم کرنے کے الزام میں امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

حکام کے مطابق بریٹ سلویا پینٹاگون کے جوائنٹ اسٹاف میں اہم عسکری منصوبہ بندی کے عہدے پر تعینات تھے، ان کی برطرفی خفیہ معلومات افشا کرنے کے شبے میں جاری تحقیقات کے دوران اب تک کی اہم ترین کارروائیوں میں سے ایک ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع نے خفیہ معلومات افشا کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے پینٹاگون میں خصوصی ٹاسک فورس قائم کر رکھی ہے، جبکہ اعلیٰ فوجی حکام کے پولی گراف ٹیسٹ بھی لیے جا رہے ہیں۔

پینٹاگون کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر الزام عائد کیا ہے کہ بریٹ سلویا خفیہ معلومات افشا کرنے سے متعلق 3 پولی گراف ٹیسٹ میں ناکام رہے، جس کے بعد قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ان کی فوری برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔

بریٹ سلویا جوائنٹ اسٹاف کے ڈائریکٹوریٹ فار اسٹریٹجی، پلانز اینڈ پالیسی کے سربراہ تھے، یہ اہم عہدہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کو عسکری حکمتِ عملی اور منصوبہ بندی کے حوالے سے مشاورت فراہم کرتا ہے، وہ اس سے قبل امریکی فوج کے 101ویں ایئر بورن ڈویژن کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کے مطابق بریٹ سلویا کے خلاف فضائیہ کے دفتر برائے خصوصی تحقیقات نے تفصیلی تحقیقات کیں، جبکہ یہ معاملہ ممکنہ قانونی کارروائی کے لیے امریکی محکمۂ انصاف کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ خفیہ معلومات افشا کرنے والوں کو تلاش کرنے کا وعدہ محض بیان نہیں تھا بلکہ اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے خفیہ معلومات ذرائع ابلاغ کو فراہم کرنے کے الزام میں امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو عہدے سے برطرف کر دیا۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn