ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے پیغام ہے اور اسکے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔
شمالی صوبہ سامسون میں نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مل کر قدم اٹھایا ہے تاکہ اسلامی دنیا کو پیغام دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مثبت پیشرفت ہورہی ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔
ترک صدر سے سوال پوچھا گیا کہ دنیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ اراکین سے زیادہ بڑی ہے جس پر ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ منصفانہ دنیا کے حق میں وکالت جاری رکھیں گے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہورہا ہے ہم اسے بغور دیکھ رہے ہیں اور نہ صرف ہرمز بلکہ خلیج کے بہت سے حصوں میں سنجیدہ نوعیت کی مشکلات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کا موقف ہے کہ اسلامی دنیا کو درپیش مشکلات پر جلد ازجلد قابو پانا چاہیے اور اس مقصد کیلیے ترکیہ اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ اس معاملے کو معمولی نہیں سمجھا جاسکتا کیونکہ ترکیہ سے لوگوں کی بہت زیادہ توقعات ہیں۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے پیغام ہے اور اسکے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments