Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کا بزدلانہ حملہ! کولگام میں دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، چھتیس گڑھ کا ایک مزدور ہلاک

جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کا بزدلانہ حملہ! کولگام میں دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، چھتیس گڑھ کا ایک مزدور ہلاک

کولگام : جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دہشت گردوں نے جمعہ کو اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے دو غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک مزدور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ حملہ کولگام کے کیلم علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے مقامی اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے دو مزدوروں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم چھتیس گڑھ کے رہائشی 24 سالہ دیپک کمار راترے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ دوسرے زخمی مزدور 28 سالہ بھوپیندر دسرتھ، جو چھتیس گڑھ کے ہی رہائشی ہیں، کو پہلے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں بہتر اور خصوصی علاج کے لیے سرینگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، صورہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے اور مسلسل نگرانی رکھی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں متاثرہ مزدور کولگام کے ایک مقامی اینٹوں کے بھٹے پر ملازمت کرتے تھے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج، سی آر پی ایف اور دیگر سکیورٹی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جبکہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب جنوبی کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ 8 جولائی کو شوپیان پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ، بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی میں لشکر طیبہ کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا تھا۔ اس کارروائی کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے کہا تھا، "تم بھاگ سکتے ہو، مگر چھپ نہیں سکتے"، جس سے دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رکھنے کا واضح پیغام دیا گیا تھا۔ اس سے قبل 22 جولائی کو ضلع اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کو ایک دہشت گرد نے قریب سے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ وہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے کے رہائشی تھے۔ اس حملے کے بعد پوری وادی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔ دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کے دوران سکیورٹی ایجنسیوں نے وادی بھر سے 2500 سے زائد نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا، جن میں سرینگر سے 700 سے زائد، بڈگام سے 200 سے زیادہ، بارہمولہ سے 178، گاندربل سے 100 سے زائد جبکہ جنوبی کشمیر کے اضلاع اننت ناگ، شوپیان، کولگام اور پلوامہ سے بھی درجنوں افراد شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کولگام حملے میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ حملے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

9 months ago

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

9 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments