ایران نواز لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو امریکا اور اسرائیل کے جال میں نہیں پھنسنا چاہیے۔ حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ عراق کے خلاف امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب سے توقع تھی وہ امریکی اور اسرائیلی جال میں پھنسنے سے گریز کرے گا۔ حزب اللہ نے کہا کہ عراق کے خلاف جارحیت سے خطے کے لیے سنگین نتائج ہوں گے یہ اقدام صرف امریکا اور صیہونیوں کےایجنڈوں کی تکمیل کرتا ہے، دشمن کا مقصد خطے کو غیر مستحکم کرنا، امتِ مسلمہ میں تفرقہ پیدا کرنا، دشمن کا مقصد خطے کوکشیدگی، تنازعات اور جھگڑوں کی بھنور میں دھکیلنا ہے۔ خبر ایجنسی روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے عراق کی سرزمین سے سعودی عرب پر حملے کیے۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق حوثی حملے عراقی ایران نواز مسلح گروپوں کے تعاون سے کئےگئے اور ان حملوں میں سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی عرب کے خلاف کارروائیاں پاسدارانِ انقلاب کی نگرانی میں کی گئیں جس کے بعد عراقی حکومت نے حملوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حوثیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حوثیوں کا موقف ہے کہ حملے یمن پر سعودی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب اور امریکا نے ایران نواز گروہوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments