اطالوی حکومت نے اسپین کےساتھ شینگن فری موومنٹ عارضی طور پر معطل کر دی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی نے اسپین کے ساتھ فضائی اور بحری سرحدی چیکنگ دوبارہ نافذ کر دی۔ اطالوی وزیراعظم میلونی نے کہا کہ قومی سلامتی کے پیش نظر سرحدی کنٹرول بحال کیے گئے اور سرحدی پابندیاں صرف ضرورت تک برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی اسپین کی سرحدی صورتحال پر یورپی اقدامات کی مکمل حمایت کرے گا، غیرقانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے، سرحدوں کا تحفظ شہریوں کی سلامتی کا تحفظ ہے غیرقانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ مراکش سے 60 ہزار سے زائد تارکین وطن اسپین کے شہر سیوٹا میں غیرقانونی طور پر اچانک داخل ہوگئے، اس دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 34 افراد مارے گئے۔ قطری میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے سرحدی شہر فنیدیق میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تقریباً 60 ہزار سے زائد تارکین وطن خشکی اور سمندری راستے سرحد عبور کرکے سیوٹا پہنچ گئے، تاہم سیکیورٹی فورسز کی سخت کارروائی کے بعد بیشتر افراد کو روک دیا گیا۔ واقعے کے بعد مقامی حکام نے ہسپانوی حکومت سے سیوٹا میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سیوٹا کے مقامی صدر خوان خسوس ویواس نے جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو میں 34افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے اموات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments