Entertainment

سیف علی خان پر حملے کے ملزم کے فنگر پرنٹ میچ ہو گئے

سیف علی خان پر حملے کے ملزم کے فنگر پرنٹ میچ ہو گئے

اداکار سیف علی خان پر ممبئی میں ہونے والے حملے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے کیس کے ملزم شریف الاسلام شہزاد کے فنگر پرنٹس گھر میں رکھی چیزوں سے لیے گئے نمونوں سے میچ ہو گئے ہیں۔ ممبئی پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔ کیا کرینہ کپور اور سیف علی خان کے مالی حالات اس قابل بھی نہیں کہ گارڈ رکھ سکیں: بھارتی ہدایتکار نے سوال اٹھا دیے پولیس نے بتایا ہے کہ سیف علی خان کے گھر سے متعدد نمونے اکٹھے کیے گئے تھے جنہیں فارنسک جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ جانچ کے لیے بھیجے گئے نمونوں میں سے کچھ کی رپورٹس آ چکی ہیں جن میں فنگر پرنٹ ملزم کے ریکارڈ سے میچ کر رہے ہیں مگر تاحال پولیس حتمی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ پولیس نے ملزم شریف الاسلام کو گزشتہ ماہ 19 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔ 16 جنوری کو باندرا میں واقع گھر میں اداکارہ سیف علی خان پر چاقو سے متعدد وار کیے گئے تھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں ان کی سرجری کے دوران ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے چاقو کا ایک ٹکڑا بھی نکالا گیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد 19 جنوری کو ملزم شریف الاسلام شہزاد کو تھانے سے گرفتار کیا تھا جو کہ بنگلا دیش کا شہری ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments