Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

سنیتا آہوجا کی خواتین اور نوجوانوں سے حمایت کی اپیل، میرا گھر بلاوجہ ٹوٹ رہا ہے

Admin
By Admin
Sep 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

سنیتا آہوجا کی خواتین اور نوجوانوں سے حمایت کی اپیل، میرا گھر بلاوجہ ٹوٹ رہا ہے
سنیتا آہوجا کی خواتین اور نوجوانوں سے حمایت کی اپیل، میرا گھر بلاوجہ ٹوٹ رہا ہے — September 26, 2026
بالی ووڈ کے سینئر اداکار گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے خواتین اور جنریشن زی سے حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا گھر بلاوجہ ٹوٹ رہا ہے۔ سنیتا نے گووندا اور کومل رانی کے مبینہ افیئر کی افواہوں کے حوالے سے ایک بار پھر اپنی ازدواجی زندگی کے مشکل حالات پر کھل کر بات کی۔

کولکتہ کے قریب واقع تاریخی مندر میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے خواتین، نوجوانوں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ گووندا اور کومل رانی کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں ابھی تک غیر مصدقہ ہیں۔ نہ تو گووندا اور نہ ہی کومل رانی نے عوامی طور پر کسی افیئر کی تصدیق کی ہے۔ سنیتا نے اپنی زندگی میں جاری پریشانیوں کے خاتمے کے لیے دعا کی اور کہا امید ہے یہاں آنے کے بعد ان کی ذاتی زندگی میں جاری مسائل جلد ختم ہوں گے۔

ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب گووندا کے ساتھ ان کی شادی شدہ زندگی ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

سنیتا نے اس تنازع پر بات کرنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کا ساتھ دیں اور اس معاملے کو مزید تشہیر کا ذریعہ نہ بنائیں۔ سنیتا نے میڈیا کے نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ذرا سوچیں کہ اگر ایسی ہی صورتحال ان کے اپنے خاندان میں پیش آتی تو وہ کس طرح کا ردِعمل دیتے۔

گووندا اور کومل رانی کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب رواں سال دونوں ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ سفر کرتے ہوئے نظر آئے۔ کومل، گووندا کے ساتھ فلم روپا میں کام کر رہی ہیں۔

گووندا اور سنیتا نے 1987 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں، بیٹی ٹینا آہوجا اور بیٹا یش وردھن آہوجا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے خواتین اور جنریشن زی سے حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا گھر بلاوجہ ٹوٹ رہا ہے۔ سنیتا نے گووندا اور کومل رانی کے مبینہ افی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn