Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بحری ناکہ بندی کے دوران 122 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا، امریکی سینٹ کام

Admin
By Admin
Sep 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

بحری ناکہ بندی کے دوران 122 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا، امریکی سینٹ کام
بحری ناکہ بندی کے دوران 122 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا، امریکی سینٹ کام — September 26, 2026
واشنگٹن: امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ بحری ناکہ بندی کے دوران 122 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا ہے، بحری جہاز یو ایس ایس باکسر خطے کی سمندری حدود میں موجود ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹ کا کہنا ہے کہ یو ایس ایس باکسر بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد میں معاونت کر رہا ہے۔ امریکی میرینزکی یو ایس ایس باکسر پر تربیتی مشقیں بھی جاری ہیں۔

25 ستمبر تک 122 تجارتی بحری جہازوں کا رخ تبدیل کیا جا چکا ہے، تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑنے کا مقصد ایران پر عائد بحری پابندیوں کی تعمیل یقینی بنانا ہے۔

دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اپنے مشیروں کو بتایا کہ نومبر میں مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بمباری دوبارہ شروع کریں گے، کیوں کہ انھیں یقین نہیں کہ تہران ان کے مطالبات مانے گا۔

تہران کی تجویز کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جانا اور جوہری مذاکرات بحال کیے جانے تھے، جس کے بدلے میں امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرتا۔ یہ ناکہ بندی ایران کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔

روئٹرز کے مطابق ایران ہفتے کے روز امریکی حکومت کے باضابطہ جواب کا منتظر تھا، جب وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور وسیع تر مشرقِ وسطیٰ جنگ میں جاری لڑائی ختم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

واشنگٹن: امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ بحری ناکہ بندی کے دوران 122 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا ہے، بحری جہاز یو ایس ایس باکسر خطے کی سمندری حدود میں موجود ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn